واشنگٹن /اسلام آباد(پی پی آئی) عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کی بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس وصولی متاثر ہوئی ہے۔ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس کا حصہ 2 فیصد بڑھ سکتا ہے۔11 کروڑ چالیس لاکھ افراد برسر روزگار ہیں اور 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایف بی آر کا ٹیکسز کے لیے نظام تاحال پیچیدگیوں کا شکار ہے
Next Post
خواجہ غلام فریدؒکے عرس پر راجن پور میں 23 اکتوبر کو تعطیل ہوگی
Wed Oct 18 , 2023
راجن پور (پی پی آئی)حضرت خواجہ غلام فریدؒکے عرس مبارک کے موقع پر راجن پور میں پیر 23 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹرمنصوربلوچ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،پی پی آئی کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق امتحانی ڈیوٹی، ایمرجنسی اور عرس ڈیوٹی کے عملے پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ […]