سول ہسپتال کراچی میں بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کیخلاف احتجاج

کراچی(پی پی آئی)سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سول ہسپتال کراچی میں بے ضابطگیوں، دواوْں کی چوری، مشینوں و دیگر سامان کی خریداری میں بے قاعدگیوں، ٹائم اسکیل میں اے جی سندھ کی جانب سے رکاوٹ اور مرکزی صدر اخلاق احمدخان کی بلا جواز معطلی کیخلا ف سول اسپتال کراچی میں پرامن احتجاج کیا۔پی پی آئی کے مطابق احتجاج میں سندھ بھر سے پیرامیڈیکل اسٹاف کے اراکین نے شرکت کی اقور مرکزی قیادت کو مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پراہپنے خطاب میں سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن سول اسپتال یونٹ کراچی کے صدر یوسف خان نے مطالبہ کیا کہ سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اخلاق احمدخان کو بحال کیا جائے بصورت دیگر صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

Next Post

 جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Fri Oct 20 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی  کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی  کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف 2مقدمات کی سماعت  ہوئی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری انسداد […]