لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید چوتھی مرتبہ گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو گذشتہ شب کوٹ لکھپت جیل سے ان کی دوسری مرتبہ رہائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔ آج انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی احاطے میں ہی پولیس نے انہیں 9 مئی کی ماڈل ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ یوں یہ ان کی چوتھی گرفتاری ہے۔گذشتہ رات انہیں کوٹ لکھپت جیل سے دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے صنم جاوید کی ریس کورس تھانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر رکھی تھی۔۔