ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی

لاہور(پی پی آئی) پنجابی کے معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی۔دلدار پرویز بھٹی 1946  میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ہے انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی بطور کمپیئر خدمات انجام دیں۔دلدار پرویز بھٹی نے بطور معاون اداکار اردو اور پنجابی کی 12سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ ممتاز کالم نگار بھی تھے۔دلدار پرویز بھٹی بنیادی طور پر ایک استاد تھے شوبز ان کا پارٹ ٹائم شوق تھا۔دلدار پرویز بھٹی عمران خان کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں وہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات 30اکتوبر 1993کو ہوئی تھی۔