وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔  ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے تقرر پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کیونکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو بعد از ریٹائرمنٹ ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا اور موجودہ نگران حکومت میں بھی وہ خدمات جاری رکھے ہوئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ کے استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

Next Post

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

Fri Oct 27 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد […]