سلام آباد)پی پی آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔صدر مملکت نے 16 اور 18 اکتوبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سپاہی عبد الحمید، لانس نائیک تبسم الحق اور سپاہی نعیم اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لانس نائیک وارث خان اور سپاہی ساجد عظیم کے ورثاء کے ساتھ بھی ٹیلی فونک گفتگو میں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا، انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Next Post
وزیراعظم کا ترکیے کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
Sun Oct 29 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیے کے ساتھ خصوصاً اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترکیے کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترکیے کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے […]