لاہور: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور پی سی بی کے درمیان معاوضہ کے باعث معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ پی سی بی کی جانب سے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ کوچ کے لیے پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ بورڈ کی جانب سے مقررکردہ معاوضے سے مطمئن نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو ماہانہ تین لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔ مشتاق احمد انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچ ہیں اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ اور کوچ بھی رہے ہیں، مشتاق نے پی سی بی کو جواب دیا کہ انھیں پانچ لاکھ کے لگ بھگ معاوضہ ادا کیا جائے ، انھوںنے کہا کہ بورڑ اگر غیر ملکی کوچ واٹمور کو سولہ لاکھ روپے دے سکتا ہے تو جو قومی ٹیم اور نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انھیں بھی ان کے برابر معاوضہ دےنا چاہیے۔
Next Post
آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف
Wed Apr 9 , 2014
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انھیں بگ تھری نے حمایت کے بدلے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی پیش کش کی تھی۔متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک میں اتفاق میرے دور میں ہی ہوگیا تھا۔میڈیا کودیے گئے ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہاکہ بھارت سے […]
