لاہور)پی پی آئی) لاہورنے فضائی آلودگی نے دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ دیا، صوبائی دارالحکومت 281 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔عالمی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق چائنا کا شہر بیجنگ 196 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کا شہر دہلی 181 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں پشاور، راولپنڈی،ہری پور اور اسلام آباد میں فضائی آلودگی صحت کے لیے مضر قرار دی گئی ہے، پشاور میں 171، راولپنڈی 163،اسلام آباد 162،اور ہری پور کا ایئر کوالٹی 152 ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 میں بھی لاہور مجموعی طور پر 173 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔ ENDS-PPI
Next Post
مسلم حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا، سراج الحق
Sun Oct 29 , 2023
لاہور)پی پی آئی)اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہمارے مسلمان حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا جو ان پر واجب ہے،جب ہم پر تشدد ہورہا تھا اسوقت ترکی کے صدر اسرائیل کیخلاف مظاہرے کی قیادت کررہے تھے، امت مسلمہ کے حکمران کم از […]
