شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غزہ صحافیوں کا مقتل بن گیا، صحافتی تنظیم نے معاملہ عالمی عدالت میں اٹھا دیا

نیویارک(پی پی آئی) غزہ صحافیوں کیلئیحالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں، رواں برس جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا دیا۔پی پی آئی کے مطابق صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے ا?غاز سے اب تک 34 صحافی جان کی بازی ہارے جن میں  12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10 غزہ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا۔تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔صحافتی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کی یہ تیسری شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کروائی گئی ہے۔قبل ازیں تنظیم نے عالمی عدالت میں سب سے پہلی شکایت مئی 2018 میں کی تھی جب غزہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوارن ایک صحافی کی موت ہوئی۔دوسری شکایت مئی 2021 میں درج کروائی گئی جب غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے 20 میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنایا تھا۔تنظیم نے 2022 میں مغربی کنارے پر فلسطینی صحافی شیریں ابواکلیح کی ہلاکت کے بعد الجزیزہ کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایت کو بھی سپورٹ کیاتھا۔صحافتی تنظیموں اور عرب میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔