لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری 2015میں متحدہ عرب امارات میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے فیصلہ کر لیا۔سپر ٹی ٹوئنٹی لیگ دوسرے ممالک کی لیگ کے طرز پر منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس ٹی ٹونٹی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ،جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی سے سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔مارچ 2009میں لاہور میںسری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد کسی بیرونی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڑ کی اجازت سے اس سال جولائی اور اگست میں ٹیسٹ سیریز منعقد کر نے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
Next Post
پی ایم اے کا کر اچی میں ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت
Thu Apr 10 , 2014
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کا ہنگامی اجلاس سابق صدر پی ایم اے ،سینٹر پروفیسر ایس ٹیپو سلطان کی صدارت میںپی ایم اے ہاﺅس گارڈن روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ڈاکٹر مرزا علی اظہر ، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، ڈاکٹر ادریس ایدھی، ڈاکٹر قاضی محمد واثق اوردیگر سینئر ممبران شریک ہوئے۔ […]
