جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان کی رہائی کے بعد گرفتاری پرلاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔  پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا،صنم جاوید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔