بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی حکومت نے ضلع سیتا پور کے گاوں امان اللہ پور کا نام بدل کر جمنا نگر رکھ دیا ہے۔نام کی تبدیلی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ریونیو سدھیر کمار گرگ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی مرکزی حکومت نے امان اللہ پور سمیت ایک ریلوے سٹیشن اور ریاست راجستھان کے تین دیہات کے ناموں کی تبدیلی کی منظور ی رواں برس اگست میں دی تھی۔