جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر

کراچی/لاہور (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے  اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے کہ پارٹی آئین میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی صدرشہبازشریف نے بشیرمیمن کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا صدر مقرر کردیاہے اوراس کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ قبل ازیں اس منصب پر شاہ محمد شاہ فائز تھے۔جنھیں اب مسلم لیگ (ن)  سندھ کا  نائب صدر  بنایا گیا ہے۔ (ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی