ٹیکس دہندگان کی تعدادبڑھانے کیلئے بینکوں سے مزید 10لاکھ افراد کا ڈیٹا اکٹھا

  اسلام آباد (پی پی آئی)آئی ایم ایف اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی مذاکرات میں ٹیکس دہندگان کی  موجودہ تعداد کو جو  انچاس لاکھ  بتائی جاتی ہے بڑھا کر ایک کروڑکرنے پر  غور کیاگیا،  بتایا گیا کہ ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ کاروباری لین دین اور بینکوں سے مزید 10لاکھ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے نوٹس بھجوائے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں بڑے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جا سکتے ہیں۔

Next Post

فلسطینی سڑکوں پر نماز ادا کرنے لگے، جامع مسجد سرینگر بھی سربمہر

Thu Nov 9 , 2023
بیت المقدس/سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دونوں مقامات پرقابض فورسزمسلمانوں کوجامع مسجد سری نگراور مسجد اقصیٰ میں نماز  ادا کرنے سے روک رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔جو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونیکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہیں،فلسطینی مسلمان مسجد کے قریب […]