سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بیماری کے باعث ٹرائل سے غیرحاضر رہے،اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری ہوتا ہے،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی لارجر  بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل میں حامد خان پیش ہوئے،پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابدساقی عدالت میں پیش ہوئے،سندھ ہائیکورٹ بار کی نمائندگی رشید رضوی نے کی،سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اچھا ہے کہ تمام وکلا موجود ہیں،وضاحت کرنا چاہتا ہوں میں بنچز تبدیل کرنے کے حق میں نہیں،جسٹس منصور علی شاہ کو بنچ میں اس لئے شامل کیا کہ وہ ماضی میں یہ مقدمہ سن چکے ہیں،سمجھ نہیں آرہا کہ 2019کے مقدمات آج تک سماعت کیلئے مقرر کیوں نہیں ہوئے؟چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا کسی کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست نہیں دی گئی؟پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بیماری کے باعث ٹرائل سے غیرحاضر رہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ یہ بتائیں!آپ کی اپیل اتنا عرصہ مقرر کیوں نہیں ہوئی؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری ہوتا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اپیل کیلئے سرنڈر کرنا قانون ہے یا پریکٹس؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ آرڈر 23رول 3کے تحت سرنڈر ضروری تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کیس میں کچھ اپیلیں 2019اورکچھ 2020کی ہیں،وکلا نے جواب دیا کہ ہم میں سے کسی نے التوا کی درخواست نہیں کی، کیس ویسے ہی نہیں لگایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کیس کو پہلی بار سن رہے ہیں اس لئے ایک ایک نکتہ سمجھ کر آگے بڑھیں گے

Next Post

 انتخابات میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا شدید نقصان ہوگا:سیدخورشید شاہ

Fri Nov 10 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا شدید نقصان ہوگا، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق خورشید شاہ کاکہناتھا کہ اگر میاں صاحب سیدھے 4دن کیلئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا،ہم عوام کو کیا پیغام […]