جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران اور شاہ محمود قریشی کیخلافسائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی

 راولپنڈی (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جبکہ اس دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئیتاہم وکلائے صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہو سکے اور کیس کی سماعت بغیر کارروائی  ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں کو بھی طلب کر کیا گیا ہے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی  کے مطابق وکلائے صفائی نے درخواست کی ہے کہ وہ اسموگ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے باعث سماعت کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں اور آئندہ سماعت پر 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔