میرپور خاص: میر پور خاص میںفائرنگ سے خاتون جاں بحق ایک بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کی رہاشی 55سالہ خاتون نسیمہ چانڈیو زوجہ محمد عثمان چانڈیوعدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اپنے داماد محمد خالد چانڈیو سے ملاقات کے لیے آئی تھی ، ملاقات کے بعد چنگ چی رکشہ میں سوار ہوواپس جا رہی تھی کہ کمشنر ہاوس کے سامنے سٹرک پر گات لگائے ہوئے دو نامعلوم مسلح افراد جو کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے نے چنگ رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میں نسیمہ چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کے چنگ میں سوار پانچ سالہ بچہ انوشا ولد راجیش گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے قتل ہونے والی خاتون کی نعش سول اسپتال پہنچائی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی گئی، جب کہ زخمی بچے کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
Next Post
میر پور خاص میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کاخیر مقدم کر تے ہیں: عائشہ ارم
Fri Apr 11 , 2014
جام شورو: جام شورو ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری عائشہ ارم نے آٹھوےں پی سی بی سےنئرڈسٹرکٹ وےمن کرکٹ کپ کے اندرونِ سندھ میںانعقادکا خےر مقدم کیا۔انھوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے مےر پور خاص اور کوٹری مےں وےمن کرکٹ کو مزےد فروغ ملے گا “جام شورو وےمن اےسو سی اےشن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب میں […]
