اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے فرحت شہزادی کی کرپشن میں مبینہ ساتھ دینے پربشری بی بی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرحت شہزادی کے اربوں مالیت کے اثاثے منظر عام پر آئے، کیونکہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے عمران خان کی ناک کے نیچے اور ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مدد سے بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فرحت شہزادی، ان کے شوہر، بشری بی بی اور عثمان بزدار گینگ کے اراکین ہیں، جنہوں نے پنجاب کو لوٹا اور اربوں روپے بنائے۔انہوں نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کرے۔
Next Post
ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات زر میں اضافہ
Fri Nov 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے اکتوبر میں آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال اکتوبرمیں ترسیلات ستمبرکے مقابلے میں 11.5 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی […]