آئندہ انتخابی مفاہمت کیلئے نوازشریف،چوہدری شجاعت حسین ملاقات متوقع

    لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)کے مابین آئندہ انتخابات میں مفاہمت کیلئے  نوازشریف جلد ہی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کو  چوہدری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادوں اور طارق بشیر چیمہ کیلئے ٹکٹ دے سکتی ہے  جبکہ ق لیگ کی جانب  سے  گجرات،جنوبی پنجاب،اٹک سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیساتھ ساتھ ایون بالا کی نشستوں اور ممکنہ حکومتوں میں مشیروں اور معاونین خصوصی کی بھی ڈیمانڈ کی جا  رہی  ہے۔