پساور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال کے باعث صوبائی حکومت نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے باعث دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، کے پی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر 3 روزہ سوگ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیش کے مطابق 11 سے 13 نومبر 2023 تک صوبہ بھر میں سوگ رہے گا، اس مدت کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر پیر 13 نومبر 2023 کو کھلے رہیں گے۔
Next Post
معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے، کنور محمد دلشاد
Sat Nov 11 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف بزنس مین کنور قطب الدین خان نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کے اعزاز میں ایک بزنس نیٹورکنگ ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں شہر کے تاجروں وصنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت […]
