9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث مزید 105 افراد گرفتار

لاہور (پی پی آئی)لاہور پولیس نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 850 میں سے مزید 105 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سے پچاس سے زائد کو جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانیوالا مرکزی ملزم پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ باقی افراد سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 745ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،انویسٹی گیشن،آپریشنز اور اے وی ایل ایس کی ٹیمیں متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہیں، یہ فہرست ٹیکنیکل بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

Next Post

بلاول بھٹو 16 نومبر کو خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے: امجد خان آفریدی

Sat Nov 11 , 2023
پساور (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا کہ 16 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، چیئرمین پی پی دیر سمیت چترال میں جلسوں […]