نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے دعا

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی، وزیر اوقاف پنجاب اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزار پر حاضری کے موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت سمیت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی، انہوں نے مزار کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، مزار کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام میں پیشرفت کا معائنہ بھی کیا، مزار کی تزئین و توسیعی کا کام اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا، مزار کے گنبد خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت کی، تعمیراتی کام کے حوالے سئے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات جاری کیں۔