متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول، آصف زرداری ووٹوں سے نہیں سٹیبلشمنٹ کے پاور سے اقتدار میں آتے ہیں: ریاض چانڈیو

عمرکوٹ (پی پی آئی)جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو، آصف علی زرداری عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کے پاور سے اقتدار میں آتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا ہے۔ریاض چانڈیو نے پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جئے  سندھ محاذ “26”نومبر کو حیدرآباد میں افغانیوں کے انخلا  کیلئے مارچ کرے گا۔ ریاض چانڈیو نے کہا کہ ہم سندھ  کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ  مارچ میں بھرپور شرکت کریں، ایک سوال کے جواب میں ریاض چانڈیو نے کہا سندھ  کے عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی صورت میں عذاب بھگت رہے ہیں، میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ سندھ میں قوم پرست جماعتوں کو آگے آنے دیا جائے۔ ریاض چانڈیو نے کہا کہ  پیپلزپارٹی سندھ  میں گذشتہ پندرہ سال سیاقتدار میں ہے سندھ کی عوام کو سوائے تباہی و بربادی کے کچھ نہیں دیا، ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر شعبہ تعلیم،صحت،سمیت  ہر سرکاری شعبہ میں کرپشن لوٹ کھسوٹ عام ہے۔جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ نے گذشتہ “43”سال افغانیوں کی میزبانی کی افغان ایک قوم ہے افغان لوگوں کا اپنا وطن افغانستان ہے، افغانستان خوشحال ہے اب افغان اپنے وطن جائیں، سندھ دھرتی ہمارا وطن ہے اب سندھ مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نیکہا کہ حکومت پاکستان کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد افغانی ہے۔  پنجاب،کے پی کے،بلوچستان سے دولاکھ سے افغانیوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے مگر افسوس کہ سندھ سے صرف “737”افغانیوں کو نکالا گیا ہے جبکہ کراچی میں 26 لاکھ سے زائد افغانی مقیم ہے۔ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نہیں چاہتا کہ سندھ سیف ہو، ریاض چانڈیو نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو کلچر متعارف کرایا ہے، خصوصاً سندھ میں بچیوں کے اغوامیں پیپلزپارٹی کے لوگ ملوث ہیں۔