عمرکوٹ(پی پی آئی) حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے غوثیہ جماعت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔حضرت سلطان رکن عالم کا سالانہ عرس “710”واں عرس 5، 6 اور 7 جمادی الاول بمطابق 20، 21, 22 نومبر پیر،منگل اور بدھ کو درگاہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ ملتان شریف میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق سجادہ نشین غوثیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ عرس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں تقریبات کی صدارت مخدومزین حسین قریشی کریں گے۔ عرس میں شرکت کیلیے عمرکوٹ، تھرپارکر،سانگھڑ، گھوٹکی، نواب شاہ سمیت متعدد اضلاع سے قافلے ہفتہ کو ملتان روانہ ہونگے۔
Next Post
محکمہ پوسٹ پرسینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کا کنٹرول قبول نہیں،احتجاج کرینگے: ذاکر شاہ برکی
Wed Nov 15 , 2023
کراچی (پی پی آئی)آل پاکستان آرایم ایس ایمپلائیز یونین کی سینٹرل کمیٹی نے محکمہ پوسٹ کو سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے کنٹرول میں دینے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق پر زرد نہیں آنے دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ان رہنماؤں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کے مسائل حل کیے جا […]