اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی: عامرمحمود کیانی

لاہور (پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عامرمحمود کیانی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پی بھی ساری پی ٹی آئی ہے، فیملی کی طرح ہے،فواد چوہدری سے کوئی اختلاف نہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اسد عمر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسدعمر کے ساتھ رابطے میں ہیں، استحکام پاکستان پارٹی میں آنے کا نہیں کہا، اسدعمر سمیت ہم سب نے طویل سفرطے کیا ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہوگی، ہر دور میں ایسا ہوا۔جس بھی جماعت پر مشکل وقت ہو وہ یہی گلہ کرتی ہے۔عامر محمود کیانی نے کہا کہ فواد چوہدری سے کوئی اختلاف نہیں، بھائی ہیں ہمارے۔ابھی اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔میں تو خود ابھی تک پیشیاں بھگت رہا ہوں۔زندگی کا سلسلہ اسی طرح چلتا ہے۔

Next Post

سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

Wed Nov 15 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا ہے کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔سپریم کورٹ میں مردان میں 9 سالہ بچے کے قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز […]