نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لاڈلے ہوگئے: رانا ثنا  اللہ

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لاڈلے ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے، اگلے ہفتے نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹوں پرکامیابی حاصل کرے گی، ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں، سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنا کر ملک کو 2017،18 کے ٹریک پر لائے گی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا، مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 کا رکن ہوتا۔