شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب

اسلام آباد(پی پی آئی)شوگرایڈوائزری بورڈ کااہم اجلاس21نومبرکو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیرصنعت وپیداوار گوہراعجاز کریں گے، شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کامعاملہ پیش کئیجانے کا امکان ہے، شوگرملزمالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کامطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گی۔ ی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز پیش کرے گی، کرشنگ سال 2023-24 کیلئے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا اور سال2023-24 کیلئے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہو گا۔