لاہور(پی پی آئی) لیہ میں مسلم لیگ ن کی وکٹ گر گئی، امیدوار ایم پی اے اسامہ اصغر گجر ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ لیہ سے ن لیگ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسامہ اصغر گجر کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل ثنا اللہ گجر بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ملتان میں صدر جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ کی موجودگی میں کیا۔ صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ نے نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مفلر بھی پہنائے، اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر 5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
Next Post
مبینہ غیرشرعی نکاح کیس؛ وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Mon Nov 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت […]