چکوال (پی پی آئی) مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مزید 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چکوال پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتاریاں جاری ہیں اور چکوال پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں بلال اور اختر شامل ہیں جوبطور اساتذہ تعینات تھے تاہم پولیس کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو دونوں اساتذہ کو گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔دوسری جانب گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل بھی لیب میں بھجوا دیے گئے ہیں اور پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے۔