متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ  کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کی 36 سالہ رفاقت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی میں شمولیت کے موقع  پر بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر سینیئرپی پی رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے،میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بھی پورے کراچی سے تیر جیتے گا، پتنگ بوکاٹا کریں گے۔ مرتضی وہاب نے ’بوکاٹا‘ کے نعرے بھی لگائے۔