پاکستان سے برطانیہ جانے والے افغان مہاجرین فوجی اڈوں میں قیام پر مجبور

 لندن(پی پی آئی)پاکستان سے برطانیہ بھیجے گئے سیکڑوں افغان مہاجرین تاحال فوجی اڈوں میں ٹھہرائے ہوئے ہیں کیونکہ برطانوی حکومت کو ان کی رہائش کا انتظام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد تقریباً 3 ہزار افغان شہریوں کو برطانیہ میں رہائش فراہم کرنے کے لیے افغانستان سے نکال لیا گیا تھا جن میں سے اکثر برطانوی فوج کے لیے کام کرچکے ہیں۔یہ افغان مہاجرین گزشتہ ایک برس سے پاکستان میں تھے،۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی تو برطانیہ کے لیے ان مہاجرین کو لے جانا ناگزیر ہوگیا۔ برطانیہ جانے والے کچھ افغان خاندانوں کو برطانوی افواج کے لیے قائم رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا لیکن ان میں سے سیکڑوں افغان مہاجرین ایسے بھی ہیں جنہیں 7 فٹ اونچی خاردار تاروں کی باڑ سے گھری فوجی بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔یہ بیرکیں برطانیہ میں لفبرو، گلوسٹرشائر، بلیک-پول اور اسٹیفورڈ شائر کے علاقوں میں واقع ہیں۔

Next Post

مخدوم سلطان رکن عالم  ؒکے سالانہ عرس کی تقریبا ت کا آغاز

Mon Nov 20 , 2023
عمر کوٹ(پی پی آئی) مخدوم سلطان رکن عالم  کا سالانہ عرس  مدینۃ الاولیا ملتان میں شروع ہوگیا ہے،۔حضرت  سلطان رکن عالم کا سالانہ عرس “710”واں عرس بدھ 22 نومبر تک درگاہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ ملتان شریف میں  جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق غوثیہ  جماعت کو خصوصی ہدایت دی  گئیہے کہ وہ عرس  کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔  […]