چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کے خلاف درخواست پر نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی کے روبرو ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے سابق رکن الطاف حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین تقرری اور ذکا اشرف کی برطرفی غیر قانونی ہے۔عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پی سی بی عبوری کمیٹی کے ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Next Post

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام

Thu Apr 17 , 2014
لاہور: گورنر ہاﺅس لاہور میں سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب ایک سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید […]