کیچ بلوچستان میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

تربت (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع کیچ میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تربت کے قریب پسنی روڈ بانک بس ٹرمینل کے قریب ا?پریشن کے دوران 7 سے 8 مسلح دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔دہشت گردوں نے ایس ایم جی، پستول، دستی بم اور آر پی جی کا استعمال کرتے ہوئے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا تاہم سی ٹی ڈی عملہ محفوظ رہا۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، بعد ازاں دہشت گردوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں 2 کلاشنکوف، ایک پستول، دستی بم، موٹر سائیکل پر نصب دیسی ساختہ بم، 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔سی ٹی ڈی حکام نے چاروں دہشتگردوں کی لاشیں قانونی کاروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچا دیں اور مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

Next Post

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم

Thu Nov 23 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 20روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  پی ٹی آ ئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 70 روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی […]