اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ، عام انتخابات کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے،بلاول بھٹو کی خدمات سے مخالفین خوفزدہ ہو گئے ہیں،اپنی خدمات سے وہ عوامی لیڈر بن گئے ہیں،پی پی آئی کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مشن کو عملی جامہ پہنانے کی مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔