لیکشن کا التواملکی مفاد کے خلاف ہوگا، ایسا نہیں ہونے دیں گے: جاوید لطیف

 اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج بعض سیاستدان اور کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن التواہو سکتے ہیں، الیکشن کا التواملکی مفاد کے خلاف ہوگا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے۔ جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، بیگناہ کو انصاف نہیں مل رہا اور گناہگار کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آپ سوچیں 190 ملین پاؤنڈ کھانے والوں پر قانون حرکت میں نہیں آ رہا تھا، لاڈلے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا، کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا۔

Next Post

 آصف معین زبیری مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا

Mon Nov 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)آل پاکستان آرایم ایس ایمپلائز یونین کے چیئرمین عارف معین زبیری کے بڑے بھائی آصف معین زبیری مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرتنویر احمد،فراز اقبال یونین کے، عہدیداران کے علاوہ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مرحوم […]