بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے فروغ کی قومی پالیسی ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار

 پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنسٹیکنالوجی کے فروغ اور ریگولیشن کے لیے قومی پالیسی ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہوگئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ’اس کی منظوری کا معاملہ آئندہ حکومت تک موخر ہو سکتا ہے۔‘ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلٰی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’اس پالیسی کو رواں سال دسمبر میں حتمی شکل دی جانا تھی، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اس میں تاخیر ہو رہی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ آئندہ حکومت کے قیام تک موخر ہو جائے۔‘  حکام کے مطابق ’پالیسی میں تاخیر کی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک اہم وجہ مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے معلومات کے تبادلے میں سْستی ہے اور ڈیٹا شیئرنگ کا ایک قومی میکانزم بننے تک یہ پالیسی ناقابل عمل رہے گی۔‘وزارت آئی ٹی کے متعلقہ حکام نے مزید کہا کہ ’اے آئی کے موثر نظام کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے معلومات کی ترسیل کے نظام سے منسلک ہوں اور اس میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔‘ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی تیاری اور منظوری کی براہ راست نگرانی کرنے والی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  نیبتایا کہ ’پالیسی میں تاخیر کی دوسری اہم وجہ اے آئی کی دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔‘’وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی چاہتی ہے کہ ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہی مرتبہ ایک جامع پالیسی جاری کی جائے، بے شک اس میں تاخیر ہو جائے۔‘