بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کا دہشتگرد ہلاک

بنوں (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک ایک کوگرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں سی ٹی ڈی کی جانب انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک اوتر ایک کوگرفتار کرلیاگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشتگرد چنددن قبل تھانہ خرم کرک اور پولیس چوکی پرحملے میں بھی ملوث تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضیسے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔

Next Post

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ 6 برسوں میں 350 ارب ڈالر درکار

Thu Nov 30 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ 6 سالوں کے دوران 350 ارب ڈالر درکار ہیں۔۔پی پی آئی کے مطابق گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ صرف ایک فیصد ہونے کے باجود پاکستان پھر بھی موسمیاتی تبدیلی سے متاثر اولین10 ملکوں میں شامل  ہیں۔ 2022 کے سیلاب سے ہی 1730 افراد جاں […]