سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوپ 28 کانفرنس میں آزاد کشمیر کے اسکول نے ’سسٹین ایبلٹی پرائز‘ جیت لیا

 میرپور/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر کے ایک اسکول نے دبئی میں ہونے والی کوپ28 کانفرنس میں زید سسٹین ایبلٹی پرائز جیت لیا۔پی پی آئی کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈنشیل کمپلیکس نے گلوبل ہائی اسکولز (جنوبی ایشیا) کی کٹیگری میں ایوارڈ جیتا ہے۔ایوارڈ جیتنے والا اسکول 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے تعاون سے میرپور میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ اسکول 1500 یتیم بچوں کو تعلیم اور رہائش فراہم کرتا ہے۔ایوارڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول، طلبہ اور کمیونٹی کے افراد کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے بغیر کسی کیمیکل کے کاشتکاری کرنے اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کورٹ کے چیئرمین چوہدری اختر نیبتایا کہ اسکول کو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا یتیم خانہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر کورٹ یتیم بچوں کو بہترین تعلیم، رہائشی سہولیات، خوراک، کپڑے اور طبی نگہداشت کی مدد اور فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے موسمیاتی کانفرنس میں اسکول کی نمائندگی کرنے والے دو طلبا کو ایوارڈ دیا۔۔