ہور(پی پی آئی)سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صرف ن لیگی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، سائفر کیس سب سے کمزور ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں ملی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا۔پی پی آئی کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو سے لے کر آج تک سب ایسی چیزیں لیتے رہے جن کی اجازت بھی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں۔
Next Post
پاکستانی سٹرس فروٹ کی بیرون ملک برآمدات میں غیر معمولی کمی
Tue Dec 5 , 2023
کراچی (پی پی آئی)وزارت تجارت نے سٹرس فروٹ برآمدات کی جورپورٹ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں جمع کرا ئی ہے اس کے مطابق سٹرس فروٹ یعنی کینو، مالٹے اور سنگترہ کی مالی سال 21-2022 کے مقابلہ 2022-23 میں برآمدات میں غیر معمولی کم یعنی 60 فیصد ریکارڈ کمی آئی […]
