شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت داخلی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششیں جاری رکھے گی،نگران وزیراعظم

ٰاسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت داخلی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششیں جاری رکھے گی۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے تمام شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی حفاظت اور احترام کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی تمام اقدار اور معاہدوں کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کے پاکستان کے مطالبے کو دہراتے ہوئے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال بھی ہماری فوری توجہ کی متقاضی ہے جہاں غزہ میں اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بے دریغ اور بلاامتیاز حملے ہر طرح کے انسانی حقوق کے تمام معیارات اور بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔