شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرسندھ کی ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشت گرد حملہ کی مذمت

کراچی(پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے تھانے پر حملے کی مذمت کی کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

ٹیسوری سے ظفر عباس کی ملاقات

  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس اور آئی ٹی ایکسپرٹ مزمل اطہر نے گورنرہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ٹی کورسز کے آغاز, مارکی میں کمپیوٹرز کی تنصیب،تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ظفر عباس اور مزمل اطہر نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی کلاسز کی مارکی اور طالب علموں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔