کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہدا کیلئے دعاکی۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔