شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہے گا:آرمی چیف

اسلام آباد (پی پی آئی)بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیاء میں امن ایک خواب رہے گا۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیو یارک میں ملاقات میں کہی۔آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی کوششوں کی مذمت کی اور کہاکہ یہ کوششیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف دہرایا اور سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مظالم کے فوری خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کریں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے۔