حیدر آباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی ہے جس سے گلشن فاطمہ ‘ پریٹ آباد ‘ پھلیلی ‘ بھٹائی نگر اور دیگر کئی مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، ایچ ڈی اے کے جام شورو روڈ پر واقع فلٹر پلانٹ کی بجلی کاٹتے وقت مبینہ طور پر ایک صوبائی وزیر کے مسلح افراد نے حیسکو کے ایس ڈی او مخدوم مدثر اور ان کی ٹیم کو یرغمال بنالیا جس کی اطلاع وزیر مملکت عابد شیر علی کو دی گئی، جنھوں نے آئی جی پولیس سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کچھ دیر بعد مسلح افراد نے بجلی کی بحالی پر یرغمالیوں کو رہا کردیا تاہم مذکورہ واقعہ کی فوری طور پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو ئی ۔
Next Post
ٹنڈولکر آئی پی ایل میں شرکت کے بعد ووٹ ڈالنے ممبئی پہنچ گئے
Wed Apr 23 , 2014
ممبئی: کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر دبئی میں آئی پی ایل میں شرکت کے بعد بھارت کے عام انتخابات میںاپنا ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی پہنچ گئے۔الیکشن کے دوران ممبئی میں سچن ٹنڈولکر کی41ویں سالگرہ منانے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیںسچن ٹنڈولکر نے عوام سے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس […]
