آغا خان یونیورسٹی کابچوں کو تمباکو کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے تھیٹر شوز کا انعقاد

کراچی (پی پی آئی)کراچی: آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز (CHS)نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں اسکول جانے والے بچوں کے لیے تمباکو کے خطرات سے آگاہی کے لئے 12 تھیٹر شوز کا انعقاد کیا جس میں 11 سے 15 سال کی عمر کے 4000 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ طلباء کے علاوہ متعدد نجی وسرکاری اسکولز اور ادارے جن میں دی سٹیزن فاؤنڈیشن، زندگی ٹرسٹ اپنے اساتذہ اور عملے کے ساتھ ان تھیٹر شوز میں پر جوش انداز میں شریک ہوئے۔یہ ایکٹآغا خان یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز (CHS) فیکلٹی کے ذریعے اکٹھا کیا گیا جسے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فیکلٹی فرحان عالم نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔ تھیٹر شوز کا انعقاد ایک زبردست کامیابی تھی کیونکہ نوجوان ناظریننے سیکھا کہ تمباکو کا استعمال کس حد تک نشے اورصحت کے شدید مسائل کا باعث بن سکتا ہے اور انہیں مستقبل میں اپنی زندگی کو بہتر بنانے سے روک سکتا ہے۔اس سرگرمی کونیشنل انسٹی ٹیوٹ فارہیلتھ اینڈ کئیر ریسرچ  (NIHR, UK)،برطانیہ کی طرف سے ایک گرانٹ کے ذریعے تعاون کیا گیا، جس کا عنوان تھا ”ساؤتھ ایشیا۔آسٹرا  میں بغیر دھوئیں کے تمباکو کے استعمال اور تحقیقی صلاحیت کو بڑھانا“ جس کی قیادت شعبہ طب کے پروفیسر جاوید احمد خان کر رہے تھے اور انکی معاونت ڈاکٹر رومینہ اقبال، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سیکشن ہیڈ، این سی ڈی،شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز نے کی۔تھیٹر شوز میں پیش کی گئی کہانی تین بہادر بچوں کے گرد گھومتی ہے جو تمباکو مصنوعات کی دھوکہ دہندگی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اس کہانی کے مرکزی کردار کا مشن اپنے گھروں اور مجموعی معاشرے سے اس طرح کے نقصان دہ چیزوں کو ختم کرنا تھا۔فیکلٹی ممبران نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ تمباکو سے متعلق آگاہی ایکٹ کا خیالپسماندہ علاقوں میں اس لئے بہت ضروری ہے کہ وہاں  بہت سے گھرانوں میں بڑی عمر کے لوگوں میں تمباکو کا استعمال عام ہے جہاں سے یہ عادات بچے سیکھتے ہیں بچوں کو ان خطرات کے بارے میں آگاہی ضروری ہے تاکہ وہ خود کو تمباکو سے دور رکھ سکیں اور اپنے گھر میں دوسروں کو بھی تحمل سے کام لینے کی تلقین کر سکیں“اسکولولزکے انچارج و انتظامیہ نے بھی آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز (CHS) فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کے بصیرت افروز عمل کو آگے لانے پر ان کے بچوں کو طویل عرصے تک نقصان کے راستے سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

 

Next Post

دو طرفہ تجارت کے لحاظ سے ٹیکسٹائل سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جرمنی کے قونصل جنرل

Fri Dec 29 , 2023
کراچی (پی پی آئی)جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر رویڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت کے لحاظ سے ٹیکسٹائل سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کی جرمنی کو برآمدات کا 85 فیصد حصہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے جو کہ اگرچہ شاندارتو ہے لیکن موجودہ تجارتی […]