ٰٓٓملیر کے مختلف گوٹھوں میں لوٹ مار ، بھتہ خوری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

اسلام آباد: ملیر کے مضافاتی گوٹھوں میں بڑھتی ہوئی بد امنی لوٹ مار، سٹہ بھتہ خوری ،قتل عام اور بڑھتی ہوئی سماجی برئیوں کی روک تھام کے لئے میمن گوٹھ کے مکینوں نے میمن سوشل اینڈ اایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ میمن گوٹھ کے سماجی راہنماابو بکر پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میمن گوٹھ میں تعینات ایس ایچ او راﺅ خالد کی نتظامی غفلت کی وجہ سے علاقے میں جرائم ہورہے ہیںتھانہ میمن گوٹھ کے حدود میں جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے امن کے قیام کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Next Post

پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان

Tue Apr 22 , 2014
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے سال2014 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مستحکم ما لی نتائج کا اعلان کردیا۔ ادارے کی یہ کا ر گر دگی بڑ ھتے ہو ئے فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کی بد ولت ہے ۔پی ٹی سی ایل کا اس عرصے کے دوران ریونیو21.1 ارب روپے […]