متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ صحت سندھ کا خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے دوران سفر ان کا وقت بچے گا اور وہ فکسڈ پوائنٹس کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر اپنی خدمات انجام دے سکیں گی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیکس فراہم کی جائیں گی جس سے انہیں سینٹر تک پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی، بائیکس کی تقسیم کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ ان کو بائیک چلانے کی ٹریننگ دو سے تین روز میں خواتین ٹرینرز شروع کروائیں گی۔