حیدرآباد: حیدر ا ٓباد میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں مختلف واقعات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قاسم آباد کے علاقہ گلستان سجاد مدینہ کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پربنگل بلیدی کو قتل کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ آباد خاندان میں ایک رشتہ پر تنازعہ تھا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بنگل بلیدی ولد کرم خان بلیدی کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے ۔حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرکے قاسم آباد میں دی سٹی اسکول کے عقب سے کار لفٹر نظیر جمالی کو حسین آباد تھانہ کی حدود سے چھینی گئی کار نمبرAFH-458برآمد کرلی ہے جبکہ ٹنڈو جام اور ٹنڈو قیصر لنک روڈ سے رحمن بخش کھوسو کو گرفتار کرکے 1400کلو گرام افیون برآمد کی اور ہوسٹری موڑ سے آرو ماچھی کو گرفتار کرکے اس سے11لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔
Next Post
حیدر آباد میں منگنی کی رسم میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
Sat Apr 26 , 2014
حیدر آباد: حیدرآباد میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔لطیف آباد یونٹ نمبر8کی خواجہ کالونی میں منگنی کی رسم کے دوران دولہاعابد قریشی کے بھائی نے زبردست ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پریٹ آباد سے آئی ہو ئی دلہن کی کزن 16سالہ فریال بنتِ غوث محمد قریشی سر میں گولی لگنے سے […]
