اسلام آباد(پی پی آئی)نریندرا مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو آزادی کی جاری تحریک سے وابستگی پرسزا دینے کے لئے ان کی جائیدادیں چھیننے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک تازہ کارروائی میں مودی سرکار نے سری نگر کے علاقے چناپورہ کے رہائشی مشتاق احمد کی رہائشی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔بھارتی حکام پہلے ہی سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈکوارٹرز اور تنظیم سے تعلق رکھنے قائدین والے کے سینکڑوں مکانات اور جائیدادیں ضبط کر چکے ہیں۔