شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کے وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم  ملا محمد حسن  اخوندسے ملاقات کی،وزیراعظم ملا محمد حسن نے پاکستانی علماکے وفد کا خیرمقدم کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرونی  قبضے کے خلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے،افغانستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہو گا جس کی برکت سے اس کے مثبت اثرات پوری اسلامی دنیا تک پہنچیں گے،ہمارے دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرناہے، دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی نے افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں کے رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے،ہم اس قسم کے رویے کو غلط اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کی وجہ قرار دیتے ہیں،ہم یہاں خیر سگالی کا پیغام لائے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سفر کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ملا محمد حسن نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی،مسائل  کے حل اور غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔ ملاقات میں اتفاق  ہوا کہ  دونوں ممالک کو مل کر تمام مسائل کے  حل کی راہیں تلاش کرنی چاہئے۔ ملاقات میں مولانا عبدالواسع،مولانا صلاح الدین،مولانا کمال الدین،مولانا جمال الدین،مولانا سلیم الدین شامزئی، مولانا امداد اللہ،مولانا ادریس،ڈاکٹر عتیق الرحمان،مفتی ابرار، امارت اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس مولوی عبدالحکیم، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی  موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر حج و اوقاف شیخ الحدیث مولوی نور محمد ثاقب اور دیگر وزرابھی شریک تھے۔